0
Tuesday 20 Mar 2018 21:48

احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع اور پاسپورٹ کیلئے بلیک لسٹ

احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع اور پاسپورٹ کیلئے بلیک لسٹ
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 اپریل تک توسیع کردی، جب کہ وزارت داخلہ نے احد چیمہ کو پاسپورٹ کیلئے بلیک لسٹ کردیا۔ قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ اور شاہد شفیق کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں انہیں پولیس کی سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم احد چیمہ نےآشیانہ ہاؤسنگ اسیکم میں ہیرا پھیری کی، اپنے خاندان کے افراد کو نوازا اور اپنے دور میں اختیارات سے تجاوز کیا جب کہ ملزم نے دوران حراست 49 کنال اراضی کا خود اقبال جرم بھی کیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے بہت بڑا مواد ملا ہے جس کی بنا پر مزید تفتیش درکار ہے۔ سرکاری وکیل کے دلائل کے بعد نیب کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے احد چیمہ سمیت تمام 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے انہیں 4 اپریل تک نیب کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے احد چیمہ کو آئندہ پاسپورٹ حاصل کرنےکے لیے بلیک لسٹ کردیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے 7 دیگر شہریوں کو بھی آئندہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے بلیک لسٹ کردیا۔ نیب نے 21 فروری کو کارروائی کرتے ہوئے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا۔
خبر کا کوڈ : 712841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش