0
Tuesday 20 Mar 2018 23:05

نواز شریف کی ملازمت سے متعلق اقامہ اورمعاہدہ عدالت میں پیش

نواز شریف کی ملازمت سے متعلق اقامہ اورمعاہدہ عدالت میں پیش
اسلام ٹائمز۔ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کی متحدہ عرب امارات میں ملازمت سے متعلق اقامہ اور معاہدہ عدالت میں پیش کردیا ہے۔ احتساب عدالت میں پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر حسین پیش ہوئے۔سماعت کے دوران جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور نواز شریف کے بچوں حسین نواز اور مریم نواز کے درمیان معاہدے کا خط، آف شورکمپنیوں سے متعلق فلو چارٹ، مختلف کمپنیوں کے مابین لین دین اور رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ، نیلسن، نیسکول اور کومبر گروپ کی ٹرسٹ ڈیڈ، متحدہ عرب امارات ایمبیسی کا جوابی خط اور رابرٹ ریڈلی کی فرانزک رپورٹ سمیت نوازشریف کی ملازمت سے متعلق اقامہ اور معاہدہ بھی عدالت میں پیش کیا۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دستاویزات پر اعتراض اٹھایا کہ جبل علی فری زون اتھارٹی کی دستاویزات نوٹری پبلک، قونصل خانہ اور ڈپلومیٹک ایجنٹ سے تصدیق شدہ نہیں، اس لئے قانون شہادت کے تحت دستاویز کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں نواز شریف سمیت ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، مریم نواز سمیت داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 712858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش