QR CodeQR Code

مشال قتل کیس، ملزم صابر مایار 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

20 Mar 2018 23:17

مشال خان کے قتل میں نامزد ملزم صابر مایار نے گذشتہ روز خود گرفتاری دی تھی، جسکے بعد ملزم کو آج سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے استغاثہ کی 10 روزہ ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس میں گرفتار ملزم صابر مایار کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ صابر مایار 11 ماہ سے روپوش تھا جسے عدالت نے بھی اشتہاری قرار دیا تھا۔ عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالبعلم مشال خان کے قتل میں نامزد ملزم صابر مایار نے گذشتہ روز خود گرفتاری دی تھی، جس کے بعد ملزم کو آج سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے استغاثہ کی 10 روزہ ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔ ملزم صابر مایار جامعہ عبدالولی خان کے ملازم اور ایمپلائیز یونین کا صدر تھا۔ ملزم مشال کے قتل کے بعد 11 ماہ سے روپوش تھا اور ہری پور جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسے اشتہاری قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 712862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712862/مشال-قتل-کیس-ملزم-صابر-مایار-4-روزہ-ریمانڈ-پر-پولیس-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org