0
Wednesday 21 Mar 2018 12:28

بین الصوبائی سپورٹس میلہ اختتام پذیر، 50 طلائی تمغوں کیساتھ پنجاب کی پہلی پوزیشن

بین الصوبائی سپورٹس میلہ اختتام پذیر، 50 طلائی تمغوں کیساتھ پنجاب کی پہلی پوزیشن
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں چوتھا بین الصوبائی سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پنجاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ گیمز کے نتائج کے مطابق پنجاب کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 50 طلائی، 49 چاندی جبکہ 21 کانسی کے تمغے جیت کر پہلی، خیبر پختونخوا نے 33 طلائی، 35 چاندی اور کانسی کے 26 تمغے جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اسی طرح سندھ کی تیسری، بلوچستان کی چوتھی جبکہ فاٹا کی 1 طلائی، 1 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی شراکت سے منعقدہ چوتھے بین الصوبائی گیمز کا 18 مارچ کو آغاز کیا گیا تھا۔ میلے میں چاروں صوبوں، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے 1700 کے قریب کھلاڑی شریک ہوئے۔ پشاور میں اختتامی تقریب کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر مختلف تنظیموں اور اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 712909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش