QR CodeQR Code

شانگلہ، گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق 13 زخمی

21 Mar 2018 12:48

تھانہ الپوری پولیس کے مطابق مینگورہ سے امنوری شانگلہ جانیوالی ڈبل ڈور پک اپ شڑونوں کی پہاڑی پر ڈرائیور سے بے قابوں ہوکر گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجہ میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود باقی 13 افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقہ شڑونوں میں ڈبل ڈور پک اپ گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ الپوری پولیس کے مطابق مینگورہ سے امنوری شانگلہ جانے والی ڈبل ڈور پک اپ شڑونوں کی پہاڑی پر ڈرائیور سے بے قابوں ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود باقی 13 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کردیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشویشناک حالت میں سیدو شریف سوات ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 712917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712917/شانگلہ-گاڑی-گہری-کھائی-میں-گرنے-سے-5-افراد-جاں-بحق-13-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org