0
Wednesday 11 May 2011 23:17

وفاقی کابینہ نے نیٹو سے معلومات کے تبادلے کی منظوری دیدی، کابینہ اجلاس کا ایجنڈا ایبٹ آباد آپریشن تھا، فردوس عاشق اعوان

وفاقی کابینہ نے نیٹو سے معلومات کے تبادلے کی منظوری دیدی، کابینہ اجلاس کا ایجنڈا ایبٹ آباد آپریشن تھا، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے نیٹو سے معلومات کے تبادلے کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکا سمیت کسی بھی ملک نے اسامہ کے اہل خانہ تک رسائی کی درخواست نہیں کی۔ ایم کیو ایم ایبٹ آباد آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کی تجویز مشترکہ اجلاس میں پیش کرے۔ اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو ایبٹ آباد آپریشن پر اعتماد میں لیا ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ قومی مفاد اور وقار کی قیمت پر امریکا کے ساتھ تعلقات نہیں چاہتے۔ ایبٹ آباد آپریشن پر سعودی عرب اور ایران سے مشاورت پاکستان کی پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔ واقعہ سے متعلق تمام سوالوں کے جواب پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے نیٹو اور پاکستان کے مابین حساس معلومات کے تبادلہ کے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور معاہدہ کے لیے بات چیت کی اصولی منظوری دی۔
 وزیر اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کا خیال رکھا جائے گا۔ صوبے بھی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کریں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت سے آر جی ایس ٹی سمیت دیگر قانون سازی میں آسانی ہو گی۔ وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا ایبٹ آباد آپریشن تھا۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ انھوں نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر خزانہ نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، حکومت بجٹ خسارے پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کابینہ نے دہشتگردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 71298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش