QR CodeQR Code

سعودی عرب اپنی دولت کا ایک حصہ ملازمتوں، فوجی سازو سامان کی خرید کی صورت میں امریکا کو دیگا، ٹرمپ

21 Mar 2018 18:01

واشنگٹن میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور سعودب عرب کے درمیان تعلقات پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہیں اور ان میں مزید بہتری آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا میں سرمایہ کاری کی درخواست کی ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ان دنوں امریکا کے انتہائی اہم دورے پر ہیں جو ان کا بطور سعودی ولی عہد پہلا دورہ ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں فوجی معاہدے، امریکا میں سرمایہ کاری اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور سعودب عرب کے درمیان تعلقات پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہیں اور ان میں مزید بہتری آئے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب بہت دولت مند قوم ہے اور وہ ملازمتوں، فوجی سازو سامان کی خرید کی صورت میں اپنی دولت کا کچھ حصہ امریکا کو دینے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں امریکا کے دیرینہ اتحادی ہیں، 80 سال سے زائد اتحاد میں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی سمیت بڑے مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان توقعات کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کی رقم کو دُگنا کرنے کا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ سال 200 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر فوجی سازو سامان کی خریداری شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 712981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712981/سعودی-عرب-اپنی-دولت-کا-ایک-حصہ-ملازمتوں-فوجی-سازو-سامان-کی-خرید-صورت-میں-امریکا-کو-دیگا-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org