QR CodeQR Code

افغانستان میں پائے جانیوالے بھوت کا سر پاکستان میں ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرے، سینیٹر باب کارکر

11 May 2011 23:45

اسلام ٹائمز:امریکی سینیٹر باب کارکر نے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجی کمانڈرز انتہائی مایوس ہیں کیونکہ وہ ایسے ملک میں جنگ لڑ رہے ہیں جہاں ان کا دشمن نہیں ہے۔ دوسری جانب ایک ایسے ملک کو امداد دی جا رہی ہے، جہاں امریکا کا دشمن موجود ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن باب کارکر نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی نے امریکا کو پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا دوبارہ جائزہ لینے اور انہیں تبدیل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سینیٹر باب کورکر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائے جانے والے بھوت کا سر پاکستان میں ہے، افغانستان میں فوجی کمانڈرز انتہائی مایوس ہیں کیونکہ وہ ایسے ملک میں جنگ لڑ رہے ہیں جہاں ان کا دشمن نہیں ہے۔ دوسری جانب ایک ایسے ملک کو امداد دی جا رہی ہے، جہاں امریکا کا دشمن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی جنگ کا بڑا حصہ انتہا پسندوں کے نہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔ افغانستان کے دورے میں انہوں نے ایک جیل دیکھی جہاں تقریباً 1500 افراد قید تھے ۔ ان میں انتہا پسندوں کی تعداد صرف 80 تھی اور باقی عام جرائم پیشہ افراد تھے۔


خبر کا کوڈ: 71299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71299/افغانستان-میں-پائے-جانیوالے-بھوت-کا-سر-پاکستان-ہے-امریکا-کے-ساتھ-تعلقات-پر-نظرثانی-کرے-سینیٹر-باب-کارکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org