QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں عدالتیں مکمل طور پر خود مختار ہیں، چیف جسٹس چیف کورٹ

21 Mar 2018 18:35

وزیر شکیل احمد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی مالی معاونت سے تمام اضلاع بشمول ڈغونی سول ایڈیشنل اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی عدالتوں و رہائشی مکانات کے منصوبے کو مکمل کرنے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس وزیر شکیل احمد نے سول جج سب ڈویژن ڈغونی ضلع گانچھے کی عدالت اور رہائشی مکان کی عمارت کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کے عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ گلگت بلتستان میں عدالتیں مکمل طور پر خود مختار اور قانون کے مطابق سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے بہتر انداز میں کام کررہی ہیں۔ جس کے باعث جی بی کے عوام کا عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور حقدار اپنے حق کے حصول کیلئے عدالت سے امید لگا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔ سول جج سب ڈویژن ڈغونی ضلع گانچھے کے کورٹ اور رہائشی مکان کی عمارت کے قیام سے ڈغونی کے عوام کو فوری اور سستے انصاف کے حصول میں آسانی اور گھر کی دہلیز پر حقدار کو حق مل جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مالی معاونت سے تمام اضلاع بشمول ڈغونی سول ایڈیشنل اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی عدالتوں و رہائشی مکانات کے منصوبے کو مکمل کرنے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس چیف کورٹ نے ایکسئین تعمیرات کو ڈغونی سول کورٹ اور ججز کی رہائشی مکان کی عمارت کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی اور ایکسئین تعمیرات محمد یوسف نے چیف جسٹس کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 713001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713001/گلگت-بلتستان-میں-عدالتیں-مکمل-طور-پر-خود-مختار-ہیں-چیف-جسٹس-کورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org