0
Wednesday 21 Mar 2018 18:44

اسکردو، کمشنر آفس میں ایکشن کمیٹی اور اہلیان چھومک کا اجلاس، ضلعی انتظامیہ کیساتھ اہم نکات پر اتتفاق

اسکردو، کمشنر آفس میں ایکشن کمیٹی اور اہلیان چھومک کا اجلاس، ضلعی انتظامیہ کیساتھ اہم نکات پر اتتفاق
اسلام ٹائمز۔ خالصہ سرکار کی آڑ میں اسکردو ہوتونگ تھنگ چھومک پر انتظامیہ کے ناجائز آپریشن کے خلاف جاری تحریک کے اٹھارویں روز انتظامیہ سربراہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کمشنر آفس بلتستان میں منعقد ہوا۔ جلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ آغا علی رضوی کی قیادت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران اور اہلیان چھومک شریک تھے۔ اجلاس میں گفتگو شنید کے بعد انتظامیہ اور فریقین کے درمیان چند نکات پر اتتفاق ہوا۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ گلگت بلتستان میں لینڈریفارمز کمیٹی کو تین ماہ کے اندر اپنی سفارشات مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔ لینڈریفارمز کمیٹی کی سفارشات کو قانونی شکل دینے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوامی ایکشن کمیٹی کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ انتظامیہ موجودہ لینڈریفارمز کمیٹی میں بلتستان کو مناسب نمائندگی دینے کا پابند ہوگا چونکہ حالیہ لینڈ ریفارمز کمیٹی مکمل طور پر جانبدار اور حفیظ حکومت کی ذاتی پسند کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتتفاق ہوا کہ لینڈ ریفامز کمیٹی کا فیصلہ آنے تک گورنمنٹ چھومک اراضی میں موجود عوامی اراضی میں ہرگز مداخلت نہیں کرے گی جبکہ عوام اپنی زیر قبضہ زمینوں پر حسب معمول ترقیاتی کام جاری رکھا جائے گا تاہم بقیہ اراضی پر کسی قسم کی آباد کاری و ترقیاتی کام نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 713007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش