QR CodeQR Code

صدر آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

12 May 2011 00:02

اسلام ٹائمز:صدارتی ترجمان کے مطابق شہید ذوالفقار بھٹو کے 1974ء میں دورہ روس کے بعد کسی پاکستانی سربراہ کا یہ ماسکو کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچنے پر صدر زرداری کا روس کے نائب وزیر خارجہ استقبال کیا


ماسکو:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے، دورے کے دوران وہ روس کے صدر میدودوف اور وزیراعظم پیوٹین سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق شہید ذوالفقار بھٹو کے 1974ء میں دورہ روس کے بعد کسی پاکستانی سربراہ کا یہ ماسکو کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچنے پر صدر زرداری کا روس کے نائب وزیر خارجہ، دونوں ملکوں کے سفیروں اور پروٹوکول حکام نے استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر زرداری آج شام روس کے کارپوریٹ شعبے کے افراد سے خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 71302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71302/صدر-آصف-علی-زرداری-چار-روزہ-سرکاری-دورے-پر-ماسکو-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org