0
Wednesday 21 Mar 2018 21:17

وزیراعظم اپنی ذاتی ایئر لائنز منافع میں چلا رہے ہیں اور پی آئی اے کو بیچنے جا رہے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم اپنی ذاتی ایئر لائنز منافع میں چلا رہے ہیں اور پی آئی اے کو بیچنے جا رہے ہیں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز حکومت قومی اثاثوں کی نجکاری کا عمل فوری طور پر روک دے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نثار کھوڑو، وقار مہدی، میاں رضا ربانی، سعید غنی اور ناصر حسین شاہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو تمام فورمز پر پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف آواز اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کے مالک عوام ہیں، اس لئے عوام ایک خریدو، دوسرا مفت جیسے طریقہ کار کے تحت قومی اثاثوں کی نیلامی نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز حکومت قومی اثاثوں کی نجکاری کا عمل فی الفور روک دے، نواز شریف اور ان کا خاندان بھی اپنے لوہے کے کارخانے کامیابی سے چلا رہے ہیں، جبکہ یہ بہت بڑی بددیانتی ہے کہ وزیراعظم اپنی ذاتی ایئر لائنز منافع میں چلا رہے ہیں اور پی آئی اے کو بیچنے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 713066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش