QR CodeQR Code

پشاور کی ضلعی انتظامیہ 30 لاکھ پودے لگائے گی

21 Mar 2018 21:56

ترجمان ضلعی انتظامیہ کیمطابق پشاور کی ضلعی انتطامیہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں، اس مہم میں لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا اور ان کو فری پودے دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ پشاور محکمہ جنگلات کے تعاون سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پشاور میں 30 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور کی ضلعی انتطامیہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں، اس مہم میں لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا اور ان کو فری پودے دیئے جائیں گے۔ مہم میں رضاکار فورس میں شامل 3 ہزار سے زیادہ ممبران بھی شامل ہوں گے۔ انتظامیہ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں جبکہ عوام مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آلودگی کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ محکمہ جنگلات اور ضلعی انتطامیہ نے کچھ پودے بھی لگائے۔


خبر کا کوڈ: 713070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713070/پشاور-کی-ضلعی-انتظامیہ-30-لاکھ-پودے-لگائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org