0
Wednesday 21 Mar 2018 21:55

ختم نبوت میں ترمیم کرنے والے انتخابات میں شکست کا مزہ چکھیں گے، قاری احمد میاں

ختم نبوت میں ترمیم کرنے والے انتخابات میں شکست کا مزہ چکھیں گے، قاری احمد میاں
اسلام ٹائمز۔ حضور نبی کریم کی زبان مبارک سے حق کے سوا کبھی کوئی لفظ نکلا ہی نہیں، اس لئے آپ نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ جو بھی بات میرے منہ سے نکلے وہ لکھ لیا کرو اگرچہ ختم نبوت کے بارے میں قرآن پاک میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ہے کہ نبی کریم نے اپنے بارے میں متعدد مرتبہ خاتم النبین ہونے کا فرما کر قرآن پاک کی تائید کرکے خاتم النبین کے مفہوم کو واضح فرما دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صاجزادہ قاری ناصر میاں، صاجزادہ قاری احمد میاں نے پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا قاری محمد میاں نقشبندی کے ساتویں سالانہ عرس مبارک کی چادر پوشی کی تقریب کے موقع پر جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ میں عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ دوسری نشست سے علامہ فاروق الحسن قادری(لاہور) نے خطاب اور معروف نعت خواں محمد شہزاد حنیف مدنی (لاہور ) نے نعت پاک کی سعادت حاصل کی۔ صاجزادہ قاری ناصر میاں، صاجزادہ قاری احمد میاں نے مزید کہا کہ ختم نبوت میں ترمیم کی کوشش کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ ختم نبوت میں ترمیم کرنے والے انتخابات میں شکست کا مزہ چکھیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام کے خلاف مقدمات درج کر کے ہمارے راستوں میں رُکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں، حکومت اور قادیانی اپنے مذموم ارادوں سے باز آجائیں ورنہ انہیں جائے امان نہیں ملے گی، نبی کے دیوانے کسی بھی صورت ختم نبوت میں ترمین برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 713071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش