QR CodeQR Code

سب جانتے ہیں ملک میں فیصلے کہاں ہوتے ہیں لیکن بتانا بہت مشکل ہے، مولانا فضل الرحمان

21 Mar 2018 22:05

کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ سیاستدانوں کو چور ثابت کرنے کی کوشش کی جاری ہے، لگتا ہے 70ء سے پہلے کا دور لانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہی رویہ رہا تو آںے والی حکومت بھی مشکل میں رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فیصلے کہاں ہوتے ہیں یہ سب جانتے ہیں لیکن اس کا اظہار سب سے مشکل ہے۔ کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے سیاسی، مالیاتی اور دفاعی ادارے بین الاقوامی دباؤ میں ہیں، ہمارے اداروں کو دباؤ سے نکلنے کے لئے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فیصلے کہاں ہوتے ہیں یہ سب جانتے ہیں لیکن اس کا اظہار سب سے مشکل ہے، سیاستدانوں کو چور ثابت کرنے کی کوشش کی جاری ہے، لگتا ہے 70ء سے پہلے کا دور لانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہی رویہ رہا تو آںے والی حکومت بھی مشکل میں رہے گی۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا تاثر اسلام کے خلاف جنگ کا ہے، ہم اپنے اداروں سے پوچھتے ہیں وہ کس کی جنگ لڑرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 713077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713077/سب-جانتے-ہیں-ملک-میں-فیصلے-کہاں-ہوتے-لیکن-بتانا-بہت-مشکل-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org