0
Thursday 22 Mar 2018 03:43

کراچی بندرگاہ پر پانی سے 10 کنٹینرز نکال لئے گئے

کراچی بندرگاہ پر پانی سے 10 کنٹینرز نکال لئے گئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی بندر گاہ پر پانی سے کنٹینرز نکالنے کے لئے دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہا اور 10 کنٹینر نکال لئے گئے۔ ساؤتھ ایشیا ٹرمینل کے لئے جہازوں کو آمد و رفت کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ دو دن بعد بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت شروع ہونے کا امکان ہے۔ کراچی بندرگاہ پر جہازوں کے حادثے کے بعد ڈوبنے والے 21 میں سے 10 کنٹینرز نکال لئے گئے اور ساؤتھ ایشیا ٹرمینل پر جہازوں کی آمد ورفت بحال ہوگئی۔ پورٹ ذرائع کے مطابق سمندری کرین کی مدد سے زیر سمندر 10 کنٹینرز نکالے گئے ہیں جبکہ زیر سمندر سروے مکمل ہونے کے بعد ساوتھ ایشیا یچیسن پاکستان پورٹ میں جہازوں کی آمد و رفت محفوظ قرار دے دی گئی ہے۔ پورٹ زرائع نے بتایا کہ ٹورٹن جہاز کی ٹکر سے معمولی متاثر ہمبرگ بے جہاز چینل کلئیرنس کے بعد سفر پر روانہ ہوگیا ہے۔ پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین کنٹینرز زیر سمندر زمین میں تھوڑا دھنس گئے ہیں جنہیں نکالنا مشکل ہوجائے گا۔ ٹکر مارنے والا جہاز ٹورٹن بدستور بندرگاہ پر موجود جبکہ معاملے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 713104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش