0
Thursday 22 Mar 2018 08:55

سینیٹ اپوزیشن لیڈر، جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

سینیٹ اپوزیشن لیڈر، جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے ان کے نامزد امیدوار اعظم سواتی کے حق میں جماعتِ اسلامی (جے آئی) دو سینیٹرز نے حمایت اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے جے آئی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ ’ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں‘ اس لیے ہم نے اعظم سواتی کو سینیٹ اپوزیشن لیڈر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے امیدوار کی حمایت نہیں کر سکتے تاہم پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ جے آئی سینیٹ میں آزاد حیثیت قائم رکھے گی اور کسی اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ہے اور اعظم سواتی کی جے آئی کے سینیٹر سراج الحق سے ملاقات فیصلہ سامنے آیا۔ جے آئی کی حمایت کے بعد پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ انہیں 20 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے دوسری امیدوار پی پی پی کی شیری رحمٰن ہیں جنہوں نے نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ 33 سینیٹز کے دستخط پر مشتمل ایک فہرست بھی جمع کرائی۔
خبر کا کوڈ : 713111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش