QR CodeQR Code

کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور ہلاک

22 Mar 2018 11:16

یاد رہے ایک ہفتے قبل حساس اداروں کیجانب سے کوئٹہ میں افغانستان سے متعدد خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونیکی انٹیلی جنس اطلاع تمام سکیورٹی اداروں کو بھیجی گئی تھی، جسکے بعد صوبے بھر اور بالخصوص صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرکے شہر میں اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کوئٹہ کے علاقے کچھ موڑ پر اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں فائرنگ سے خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل کے عملے اور پاک فوج کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے جسم کے ساتھ بندھی ہوئی خود کش جیکٹ ناکارہ بنا دی۔ یاد رہے ایک ہفتے قبل حساس اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں افغانستان سے متعدد خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونے کی انٹیلی جنس اطلاع تمام سکیورٹی اداروں کو بھیجی گئی تھی، جس کے بعد صوبے بھر اور بالخصوص صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرکے شہر میں اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 713141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713141/کوئٹہ-سکیورٹی-فورسز-کی-گاڑی-پر-حملے-کوشش-ناکام-خودکش-حملہ-آور-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org