0
Thursday 22 Mar 2018 11:37

احتساب عدالت نے واجد ضیاء کے بیان سے متعلق متفرق درخواست نمٹا دی

احتساب عدالت نے واجد ضیاء کے بیان سے متعلق متفرق درخواست نمٹا دی
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بیان سے متعلق متفرق درخواست نمٹا دی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ واجد ضیاء ملزمان کے معصوم یا قصور وار ہونے کی رائے نہیں دے سکتے۔ احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں سپریم کورٹ کے سوالوں کا جواب دیا گیا ہے۔ واجد ضیاء اپنے بیان میں جو کہنا چاہیں اسے سنیں گے۔ ان کی بات پتھر پر لکیر نہیں، واجد ضیاء کے فراہم کردہ مواد کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، ان دستاویزات پر فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 713145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش