0
Thursday 22 Mar 2018 12:30

اللہ میرے ہاتھ سےاسلام دشمنوں کو نیست ونابود اور سیاسی شکست دے کر رہے گا، شیخ رشید

اللہ میرے ہاتھ سےاسلام دشمنوں کو نیست ونابود اور سیاسی شکست دے کر رہے گا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے جوڈیشل مارشل کا مطالبہ کیا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان غیرجانبدار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتخاب کریں اور فوج کو آرٹیکل 199 کے تحت حکم کریں کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرائے۔ نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے 9 ارب روپیہ نکلوایا، جس پر انہوں نے چیف جسٹس کے حکم پر نیب میں درخواست دی ہے، اس کے علاوہ ایل این جی پراجیکٹ میں دو سو ارب روپے کی کرپشن پر بھی نیب میں درخواست دی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ نا تو منی لانڈر ہیں اور نا ان کے بیرون ملک اثاثے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ ان کی تو کوئی اولاد بھی نہیں، ایک کا ہندسہ جمع نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میری دستاویزات غلط ہیں، میں روندو نہیں ہوں کہ روتا پھروں گا، اللہ میرے ہاتھ سے اسلام دشمنوں کو نیست و نابود اور سیاسی شکست دے کر رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 713151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش