0
Thursday 22 Mar 2018 17:27

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ آف پاکستان میں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیری رحمان ایوانِ بالا میں پہلی خاتون حزب اختلاف مقرر ہوگئی ہیں، جس کا نوٹی فکیشن چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کر دیا۔ شیری رحمان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد اپنا دفتر بھی سنبھال لیا ہے۔ یاد رہے کہ شیری رحمان سے قبل پیپلز پارٹی کے ہی سینیئر رہنما اعتزاز احسن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تھے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے شیری رحمان کی بطور اپوزیشن تقرری پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اکثریتی ممبران کی حمایت حاصل تھی، شیری رحمان انتہائی قابل پارلیمنٹیرین ہیں، ان کی اپوزیشن لیڈر کے تقرر سے مثبت پیغام جائے گا۔ واضح رہے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 713187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش