QR CodeQR Code

نسلی بنیادوں پر حلقہ بندیاں، چیف جسٹس نوٹس لیں، مصطفیٰ کمال

22 Mar 2018 22:22

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن میں چار ماہ رہ گئے ہیں، سارے قومی لیڈر کراچی آئیں گے، ہمیں خوشی ہوگی، نواز شریف بھی کراچی آئیں مگر نعرہ بدل کر آئیں، ووٹ کو عزت دو نہیں بلکہ ووٹر کو عزت دو کا نعرہ لے کر آئیں، چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں پر 2018ء کے انتخابات کروائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے نوجوانوں کو معافی دینے اور شہریوں کیلئے ہر ضلع میں کیڈٹ کالج کھولے جانے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں چار ماہ رہ گئے ہیں، سارے قومی لیڈر کراچی آئیں گے، ہمیں خوشی ہوگی، نواز شریف بھی کراچی آئیں مگر نعرہ بدل کر آئیں، ووٹ کو عزت دو نہیں بلکہ ووٹر کو عزت دو کا نعرہ لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے الیکشن سے پہلے ہی نسلی بنیادوں پر حلقہ بندیاں کر دی ہیں، تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ہے، چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن ایکشن لیں اور پرانی حلقہ بندیوں پر 2018ء کے انتخابات کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 713274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713274/نسلی-بنیادوں-پر-حلقہ-بندیاں-چیف-جسٹس-نوٹس-لیں-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org