0
Friday 23 Mar 2018 01:08

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد دہشتگردی ادارے نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی ڈیرہ ریجن نے پکہ ملانہ اور جھوک گاڑی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں قاری عبدالرزاق ولد اللہ وسایا سکنہ پکہ ملانہ ڈیرہ اسماعیل خان، شاہنواز ولد امام بخش سکنہ جھوک گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان، عبدالرشید ولد ساون سکنہ جھوک گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان ایک کالعدم تنظیم کے ہائی پروفائل دہشتگردوں کو مختلف قسم کی سہولیات، قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ مہیا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جس میں گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 713284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش