0
Friday 23 Mar 2018 06:49

امریکی میڈیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا چاہیے، مسعود خان

امریکی میڈیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا چاہیے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکی پریس اور الیکٹرانک میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے ظالمانہ اور مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنا چاہیے اور انسانی قتل عام، خواتین کی عصمت دری اور حق خود ارادیت مانگنے والوں کو قید و پابند سلاسل کرنے کے عمل کو روکنا چاہیے۔ صدر سردار مسعود خان نے فارن سروس اکیڈمی کے زیر تربیت 26ویں ایڈوانس سفارتی کورس کے مظفرآباد آئے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر تیزی سے اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس وقت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ آزاد کشمیر میں اقتصادی ترقی، گڈگورننس، میرٹ کی بالادستی، شفافیت، بلاتخصیص احتسابی عمل، معیاری تعلیم و صحت کی سہولیات عوام الناس کو مقامی سطح پر مہیا کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 713293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش