0
Friday 23 Mar 2018 07:09

وزیراعظم آزادکشمیر کا بلاسود بزنس لون پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم آزادکشمیر کا بلاسود بزنس لون پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر بلاسود بزنس لون پروگرام شروع کرنے، پراپرٹی ٹیکس کی وصولی معطل کرنے کے ساتھ قانون میں تاجروں اور پراپرٹی مالکان کے تحفظات کو سن کر ترامیم کیے جانے، لائن آف کنٹرول کے 5کلومیٹر تک علاقوں میں بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے، ترقیاتی اداروں، میونسپل کارپوریشنز سمیت دیگر محکموں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے کیلئے اقدامات اٹھانے، 30 جون تک آٹے پر سبسڈی برقرار رکھنے اور اکلاس کو 31مارچ سے مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آزاد حکومت راجہ محمد فاروق خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر بینک سے متعلق ترمیمی ایکٹ 2018ء کی منظوری دی گئی۔ راجہ فاروق خان نے سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ زادکشمیر حکومت کو بااختیار بنانے میں وکلاء سمیت تمام مکاتب فکر میرا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 713294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش