0
Friday 23 Mar 2018 10:40

وقت اور حالات سازگار ہیں، رام مندر ضرور بنے گا، موہن بھاگوت

وقت اور حالات سازگار ہیں، رام مندر ضرور بنے گا، موہن بھاگوت
اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ وقت اور حالات سازگار ہیں اور رام مندر ضرور بنے گا، یہ بات موہن بھاگوت نے کل مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں ایک تقریر کے دوران یہ بات کہی۔ وہ چھتر پور ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا دس کلومیٹر دور مؤ سھانیہ میں مہاراج چھترسال کی 52 فٹ اونچی مورتی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے رام مندر کے تناظر میں کہا کہ پورے سماج کو جوڑ کر اب ایک سازگار وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کا مقصد ضرور پورا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 713296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش