QR CodeQR Code

10 ہزار کا کرنسی نوٹ، اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کو غلط قرار دیدیا

23 Mar 2018 18:57

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالیت کے بینک نوٹ لین دین سمیت دیگر ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑی مالیتوں کے بینک نوٹ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور عوام ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک نے 10 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کو غلط قرار دیدیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا میں بڑی مالیت کے نوٹ سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہیں، موجودہ مالیت کے بینک نوٹ لین دین سمیت دیگر ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑی مالیتوں کے بینک نوٹ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور عوام ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔


خبر کا کوڈ: 713408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713408/10-ہزار-کا-کرنسی-نوٹ-اسٹیٹ-بینک-نے-سوشل-میڈیا-پر-زیر-گردش-افواہوں-کو-غلط-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org