QR CodeQR Code

عالمی برادری بھارت کے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے، راجہ فاروق

24 Mar 2018 08:06

برطانیہ کے شیڈو وزیر برائے امیگریشن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ راجہ افضل خان ہمارا فخر ہیں جنہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے اندر مظلوم کشمیریوں کی آواز کو بطریق احسن پہنچایا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان سے برطانیہ کے شیڈو وزیر برائے امیگریشن راجہ افضل خان نے یہاں جموں و کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر راجہ جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ راجہ فاروق خان نے ممبر برطانوی پارلیمنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راجہ افضل خان ہمارا فخر ہیں جنہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے اندر مظلوم کشمیریوں کی آواز کو بطریق احسن پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے، اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 713501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713501/عالمی-برادری-بھارت-کے-انسانیت-سوز-مظالم-کا-نوٹس-لے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org