0
Saturday 24 Mar 2018 08:26

یوم پاکستان، مظفرآباد میں موٹر سائیکل ریلی

یوم پاکستان، مظفرآباد میں موٹر سائیکل ریلی
اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر جموں و کشمیر ریفیوجی ایکشن کمیٹی اور ریفیوجی یوتھ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام نیلم پل سے امبور مہاجر کیمپ تک موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، نیلم پل سے گیلانی چوک تک مارچ بھی کیا گیا۔ پاکستان زندہ باد، جیو ے جیو ے پاکستان، تحریک آزادی کشمیر زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونجتی رہی۔ گوہر کشمیری، راجہ عارف، چوہدری مشتاق، یونس میر، فیصل کشمیری، سردار جاوید، قاسم قریشی، عبدالصمد جان، راجہ گلزرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود ہماری تحریک آزادی کی جدوجہد میں کمی نہیں آئے گی۔ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے، دنیا کی کوئی طاقت آزادی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، عالمی برادری مظالم کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 713502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش