0
Saturday 24 Mar 2018 10:55

بھارت کی فوجی پالیسی سے مسئلہ کشمیر دفن نہیں ہوگا، میرواعظ عمر فاروق

بھارت کی فوجی پالیسی سے مسئلہ کشمیر دفن نہیں ہوگا، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تب تک زندہ ہے جب تک کشمیر کا آخری نوجوان زندہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی تاریخی جامع مسجد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ذمہ داروں کا یہ کہنا کہ کشمیر میں نافذ افسپا اور دیگر کالے قوانین نہیں ہٹائے جائیں گے، اس سے یہی عندیہ ملتا ہے کہ وہ یہاں کے عوام کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ میر واعظ عمر فاروق نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی قیادت کی جانب سے اختیار کردہ جارحانہ پالیسی کو حد درجہ افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت، بھارت کی سیاسی جماعتوں، آر ایس ایس اور بھارت کے وزیر داخلہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں جو بیانات آرہے ہیں ان سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کے حوالے سے ملٹری پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ اس طرح کی سوچ قابل افسوس ہے کیونکہ آج تک کسی بھی قوم کی تحریک آزادی کو طاقت یا فوجی قوت کے بل پر دبایا نہیں جاسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران جس شدت کے ساتھ یہاں کے نوجوانوں کو طاقت کے بل پر پشت بہ دیوار کرنے کی کوشش کریں گے، اتنی ہی شدت کے ساتھ یہاں کے نوجوان اور حریت پسند عوام میں غم و غصہ پیدا ہوگا کیونکہ بقول ان کے مسئلہ کشمیر کو طاقت کے بل پر حل کرنے کی بھارتی پالیسی ہمیشہ یہاں کے عوام میں غم و غصہ پیدا کرنے کا موجب بنتی رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 713507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش