0
Saturday 24 Mar 2018 11:35

مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، 2 نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کئے گئے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں جب کہ وادی میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 713532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش