QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4مبینہ دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد، اسلحہ برآمد

24 Mar 2018 12:47

سی ٹی ڈی ملتان کو اطلاع ملی کی چار دہشت گرد ملتان میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس پر ٹیم کو تشکیل دیا گیا، جنہوں نے چھاپہ مار کر بابر چوک کے قریب سے چار دہشت گرد احمد نور، محمد شہباز، محمد عاصم اور ظہیر احمد کو حراست میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی پولیس ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور ان سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان کو اطلاع ملی کی چار دہشت گرد ملتان میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر ٹیم کو تشکیل دیا گیا، جنہوں نے چھاپہ مار کر بابر چوک کے قریب سے چار دہشت گرد احمد نور، محمد شہباز، محمد عاصم اور ظہیر احمد کو حراست میں لے لیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تاکہ ان سے مزید اہم معلومات مل سکیں۔


خبر کا کوڈ: 713549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713549/سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-4مبینہ-دہشتگرد-گرفتار-بارودی-مواد-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org