QR CodeQR Code

خادم رضوی و دیگر کیخلاف چودہ مزید مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

24 Mar 2018 17:02

مقدمات میں خادم رضوی اور ان کے ساتھیوں پر دہشتگردی سمیت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، فیض آباد دھرنے کے منتظمین پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں چھبیس مقدمات درج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خادم رضوی سمیت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ریگر رہنماوں کے مزید چودہ مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں، چھ مقدمات میں پہلے ہی خادم رضوی کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت اور سول عدالت نے خادم حسین رضوی و دیگر کے مزید چودہ مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ مقدمات میں خادم رضوی اور ان کے ساتھیوں پر دہشتگردی سمیت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، فیض آباد دھرنے کے منتظمین پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں چھبیس مقدمات درج ہیں۔ چھ مقدمات میں پہلے ہی خادم رضوی سمیت دھرنے کے منتظمین کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 713569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713569/خادم-رضوی-دیگر-کیخلاف-چودہ-مزید-مقدمات-میں-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org