QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ کا اگلے برس حیدرآباد میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان

24 Mar 2018 17:11

حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لئے سب نے بہت کوشش کی ہے اور میں انتظامات سے مطمئن ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب آپ لوگ کراچی کو چھوڑیں، حیدرآباد کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی بات کریں، اگلے سال وہاں بھی پی ایس ایل کے میچز کروائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز حیدرآباد میں بھی کرانے کا اعلان کردیا۔ حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اور پی ایس ایل فائنل کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لئے سب نے بہت کوشش کی ہے اور میں انتظامات سے مطمئن ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب آپ لوگ کراچی کو چھوڑیں، حیدرآباد کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی بات کریں، اگلے سال وہاں بھی پی ایس ایل کے میچز کروائیں گے۔ اس سے قبل کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل فائنل سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 3 کا آخری معرکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اتوار (25 مارچ) کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر شہر بھر میں میلے کا سا سماں ہے اور ہر کوئی پی ایس ایل فائنل کے جنون میں مبتلا ہے۔


خبر کا کوڈ: 713588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713588/وزیراعلی-سندھ-کا-اگلے-برس-حیدرآباد-میں-بھی-پی-ایس-ایل-میچز-کرانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org