0
Saturday 24 Mar 2018 01:05

ترک فوجیں نبل اور الزہرا سے 3 کیلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئیں، عفرین کے لوگوں سے لوٹا گیا مال شہر اعزاز میں فروخت

ترک فوجیں نبل اور الزہرا سے 3 کیلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئیں، عفرین کے لوگوں سے لوٹا گیا مال شہر اعزاز میں فروخت
اسلام ٹائمز۔ نبل اور الزہراء میں رضاکار فورسز مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں اور اپنے مورچوں کو مستحکم کرکے فرات شیلڈ نامی دہشت گرد گروہ کی طرف سے کئے جانے والے ہر قسم کے حملوں سے دفاع کے لئے تیار ہیں۔ شمال حلب سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ترک فوجیں اور ان کے ساتھ وابستہ فرات شیلڈ نامی دہشت گرد گروہ عفرین شہر کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کی طرف پیشقدمی کر رہی ہیں اور اسی طرح مغربی محاذ سے نبل اور الزاہراء سے تین کیلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں۔ گذشتہ روز کی جھڑپوں کے دوران باعی، باصوفان، کفرنبو، کیما و براد کے گاوں ترک فوج اور دہشت گرد گروہوں کے قبضے میں آگئے ہیں اور ان علاقوں کی صورتحال حساس اور پیچیدہ ہوگئی ہے۔ اس وقت بھی عفرین کے جنوب اور مشرق میں واقع قصبوں کے لوگ ترک فوج اور ان سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کے ظلم کے خوف سے اپنی جانیں بچانے کے لئے نبل اور الزہرا کی طرف جا رہے ہیں۔ اسی دوران نبل اور الزہرا کی رضاکار دفاعی فورسز کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف عفرین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کے قصبوں کمیار اور باسوظہ پر میزائل حملے جاری ہیں، دہشت گرد اپنے آپ کو نبل اور الزہرا کے نزدیک پہنچانے کی بھرپور کوشش میں ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نبل اور الزہرا میں رضاکار فورسز مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں اور اپنے مورچوں کو مستحکم کرکے فرات شیلڈ نامی دہشت گرد گروہ کی طرف سے کئے جانے والے ہر قسم کے حملوں سے دفاع کے لئے تیار ہیں۔

کرد پیپلز پروٹیکشن فورسز کے ایک خفیہ گروپ نے عفرین شہر میں اچانک ایک آپریشن کرکے قابض دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس آپریشن کے دوران ترک فوج کے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق ترک فوج کے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 97 تک پہچ گئی ہے اور 305 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دہشت گرد گروہوں کے 910 افراد ہلاک، جبکہ زخمیوں کی تعداد دو ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔ شہر اعزار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد گروہ عفرین شہر سے لوگوں سے لوٹ مار کئے گئے مال کو شہر کے بازار میں فروخت کر رہے ہیں، آخری خبروں کے مطابق لوٹ مار کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ ایک میدانی ذریعے نے عفرین میں جنگ سے متاثرہ علاقوں کے افراد کی شام کے دیگر کردنشین علاقوں میں منتقل ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد نبل اور الزہرا میں منظم ہونے کے بعد قامشلی، رقہ اور حسکہ کے شہروں میں منتقل ہوچکی ہے۔ شام کے صوبے حلب کے شمال میں ترک فوج اور دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ناجائز قبضہ کی غرض جاری حملوں کے آغاز سے اب تک 341 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، تقریباً 234 علاقے بھی اب تک کرد پیپلز پروٹیکشن فورسز کے کنٹرول سے خارج اور دشمنوں کے قبضے میں آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 713598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش