0
Saturday 24 Mar 2018 18:50

ذوالفقار بھٹو کی بنائی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی ہائی جیک کرلی گئی ہے، عارف علوی

ذوالفقار بھٹو کی بنائی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی ہائی جیک کرلی گئی ہے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کی بنائی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی ہائی جیک کرلی گئی ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے لوگوں کو پی آئی ٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا جائے گا۔ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کی بنائی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی ہائی جیک کرلی گئی ہے، سندھ کے اندر پیپلز پارٹی رشوت ستانی کرتی ہے ایسا اب کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہر کوئی یہ بات بخوبی جانتا ہے، یہاں المیہ بن چکا ہے کہ غلطی کسی اور کی ہوتی ہے اور سزا کسی اور کو دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وہ لوگ جو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 713600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش