0
Saturday 24 Mar 2018 19:00

پی ایس ایل فائنل میں صرف ایک دن باقی، فول پروف سیکیورٹی کیساتھ کراچی میزبانی کیلئے تیار

پی ایس ایل فائنل میں صرف ایک دن باقی، فول پروف سیکیورٹی کیساتھ کراچی میزبانی کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کیلئے تیار ہے، جبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2018ء کے فائنل کیلئے 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا، جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، فائنل میں آمنے سامنے آنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والی تمام شاہراہیں دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں، جبکہ بڑے ٹاکرے کیلئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی ہیں، جہاں ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکار اور افسران ڈیوٹی دیں گے، جبکہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود ہوں گے۔ کارساز سے حسن اسکوائر، نیوٹاؤن سے ڈالمیا اور نیپا سے حسن اسکوائر تک شاہراہوں کو بند رکھنے کیلئے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ شائقین کو نیشنل اسٹیڈیم لانے کیلئے شٹل سروس چلائی جائے گی، جس کیلئے 200 بسیں پارکنگ ایریاز میں پہنچائی جا رہی ہیں اور پارکنگ ایریاز میں عارضی بیت الخلا بھی بنا دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 713602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش