0
Saturday 24 Mar 2018 19:22

کرم ایجنسی، پریشر ککر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کرم ایجنسی، پریشر ککر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ صدہ میں پریشر ککر پھٹنے سے دکان کی چھت منہدم ہونے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق گذشتہ شب صالح خان مارکیٹ کی ایک دکان میں مقیم چند افراد اپنے لئے پریشر ککر میں کھانا پکا رہے تھے کہ اس دوران ککر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا اور دکان کی چھت مندہم ہوگئی۔ واقعے میں مہمند ایجنسی کا رہائشی بخت زازہ نامی شخص جاں بحق جبکہ دیگر 6 زخمی ہوگئے اور ان تمام زخمیوں کا تعلق بھی مہمند ایجنسی سے ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو پہلے صدہ ہسپتال اور بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 713607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش