0
Saturday 24 Mar 2018 20:18

چیئرمین سینیٹ وہ ہے جس کے لیے پیسے دے کر ووٹ خریدا گیا اور ان کی عوام میں کوئی عزت نہیں، شاہد خاقان عباسی

چیئرمین سینیٹ وہ ہے جس کے لیے پیسے دے کر ووٹ خریدا گیا اور ان کی عوام میں کوئی عزت نہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ تبدیل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ وہ ہے جس کے لیے پیسے دے کر ووٹ خریدا گیا اور ان کی عوام میں کوئی عزت نہیں لہٰذا صادق سنجرانی کو ہٹاکر متفقہ چیئرمین سینیٹ لائیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013ء میں ملک کو شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، موجودہ حکومت نے 5 سال میں 10 ہزار سے زائد میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے لیے متبادل ذرائع پر بھی کام کیا، محدود وسائل کے باوجود مسائل پر قابو پالیاہے، موجودہ دورمیں بجلی چوری اور لائن لاسز پر قابو پانا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ویژن کامیاب رہا، حکومت نے ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جس سے 15سال تک ملک میں بجلی کی قلت نہیں ہوگی۔ ان کاکہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی عوام میں کوئی عزت نہیں، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پیسے دے کرووٹ خریدے گئے، فروخت کیےگئے ووٹوں کی وجہ سے یہ چیئرمین سینیٹ بنےہیں، جب ملک میں صدر نہیں ہوتا تو چیئرمین سینیٹ صدر مملکت ہوتے ہیں، اس طرح چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بےعزتی کا مقام ہے، کیا اس طرح ملک کی عزت دنیا میں ہوسکتی ہے؟۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر پاناما کیس کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کے نام پر انتشار اور عدم استحکام نہ ہوتا، دھرنے نہ دیئے جاتے تو پاکستان مزید ترقی کرتا، یہ نہیں کہتا یہ فیصلہ قبول نہیں، عدالتی فیصلے قبول کیے اور عمل بھی کرلیا، اب ان فیصلوں کا فیصلہ تاریخ کرے گی، تاریخ ان فیصلوں کو قبول نہیں کرتی۔
خبر کا کوڈ : 713633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش