QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون جی بی کے بانی طارق میر کا اپنے عہدے سے استعفٰی دینے کا اعلان

25 Mar 2018 00:18

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نون جی بی نائب صدر نے کہا ہے کہ میں نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے مگر مسلم لیگ نون کے ایک کارکن کی حیثیت سے عوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) جی بی کے بانی و نائب صدر طارق میر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے مقامی اخبارات کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جی بی کے نائب صدر کے عہدے کیلئے اتنے لوگوں کو نامزد کیا ہے کہ ان کی تعداد کنٹیجنٹ پیڈملازمین سے بھی زیادہ ہوگئی۔ مسلم لیگ نون کے کتنے نائب صدور ہیں اور کون کون ہیں کسی کو بھی درست تعداد کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے جتنے بھی عہدیدار ہیں ان کے پاس صرف نمائشی عہدے نہیں پارٹی معاملات کے حوالے سے ان سے رائے لینے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ہے۔ اس لئے میں نے یہ بہتر سمجھا کہ اپنے پاس ایک نمائشی اور بے مقصد عہدہ رکھنے کی بجائے اس عہدے سے الگ ہو جاوں اس لئے میں نے اپنا تحریری استعفیٰ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمٰن کو بجھوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے مگر مسلم لیگ نون کے ایک کارکن کی حیثیت سے عوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور ملک قوم اور علاقے کے مفاد میں اپنا مثبت کردار حسب روایت جاری رکھوںگا۔


خبر کا کوڈ: 713695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713695/مسلم-لیگ-نون-جی-بی-کے-بانی-طارق-میر-کا-اپنے-عہدے-سے-استعف-ی-دینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org