QR CodeQR Code

اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی کاروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، سرگئی لاروف

12 May 2011 11:11

اسلام ٹائمز:روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر واقعات کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں دفاع کیلئے امریکا کا حق تسلیم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق بعض ابہام دور کئے جانے کی ضرورت ہے جس کیلئے روس کو امریکی جواب کا انتظار ہے


ماسکو:اسلام ٹائمز۔ روس نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو مارنے کیلئے پاکستانی حدود میں کی گئی امریکی کارروائی کی حمایت کر دی۔ ماسکو میں روسی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی امریکا کا حق تھا اور روس اس بارے میں واشنگٹن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر واقعات کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں دفاع کیلئے امریکا کا حق تسلیم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق بعض ابہام دور کئے جانے کی ضرورت ہے جس کیلئے روس کو امریکی جواب کا انتظار ہے۔ سرگئی لاروف نے کہا تھا کہ نائن الیون واقعات میں اسامہ بن لادن کا ہاتھ تھا اور روس بھی القاعدہ کی دہشت گردی کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ صدر آصف زرداری جو ان دنوں روس کے سرکاری دورے پر ہیں وہ آج وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 71371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71371/اسامہ-بن-لادن-کے-خلاف-امریکی-کاروائی-کی-مکمل-حمایت-کرتے-ہیں-سرگئی-لاروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org