0
Monday 26 Mar 2018 00:26

مسلم لیگ نون کے رہنماء اور صوبائی سینئر وزیر نے آغا علی رضوی کے موقف کی تائید کردی

مسلم لیگ نون کے رہنماء اور صوبائی سینئر وزیر نے آغا علی رضوی کے موقف کی تائید کردی
اسلام ٹائمز۔ نظریاتی اختلافات کے باوجود پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے رہنماء و سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے مجلس وحدت مسلمین جی بی کے سربراہ آغا رضوی کے موقف کی تائید کردی۔ انہوں نے اسکردو میں ایک اہم محفل میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی حقوق کے معاملے پر تمام جماعتیں ایک نکتے پر ہیں، لیکن جب ہماری زمینیں ہی ہمارے پاس نہیں رہیں گی تو آئینی حقوق سے کیا لینا ہے۔ انہوں نے آغا علی رضوی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جی بی میں کہیں کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے۔ تمام زمینیں عوام کی ملکیت ہیں، عوام کی زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دینے کا میں سخت مخالف ہوں۔ زمین عوام کی ہے، عوام کے پاس ہی رہنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کے آئینی مسئلے کے حل کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے اور یہ کمیٹی آئینی معاملے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ امید ہے کہ ہمیں قومی اداروں میں ضرور نمائندگی ملے گی، ہم اس بارے میں ناامید نہیں ہیں۔ جو بھی اصلاحاتی پیکیج ملے گا وہ عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہوگا۔ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین تنقید برائے تنقید نہیں تنقید برائے اصلاح کریں۔ تعمیری تنقید کو ہم ہمیشہ خندہ پیشانی کے ساتھ تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں علیحدگی کی تحریک کبھی چلی ہے اور نہ ہی آئندہ چلے گی۔ یہاں پچھلے 70سال سے الحاق کی تحریک چل رہی ہے، اور اس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 713876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش