QR CodeQR Code

پی ایس ایل کروانے پر نواز شریف کا شکریہ، زرداری کی حکومت بھی یہ نہ کرسکی، مریم نواز

26 Mar 2018 12:50

ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ کراچی میں جہاں ہڑتال ہوتی تھی اب انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔ سعید غنی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا، دہشت گردوں کو آپ کے ابا حضور اپنا بھائی کہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد پر ٹوئٹر پر بیان میں سابق صدر آصف زرداری کے دور حکومت پر تنقید کی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ کراچی میں جہاں ہڑتال ہوتی تھی اب انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔ اس موقع پر جہاں مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا وہیں آصف زرداری کے دور حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی حکومت بھی یہ کام نہ کرسکی۔ دوسری جانب مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا، دہشت گردوں کو آپ کے ابا حضور اپنا بھائی کہتے تھے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سوات آپریشن سے متعلق نواز شریف کا بیانیہ ریکارڈ پر ہے، کیا پتا کل مریم نواز یہ کہے کہ قرارداد پاکستان نواز شریف نے لکھی تھی، شکر ہے امن ہے ،کھیل کے میدان آباد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 713881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713881/پی-ایس-ایل-کروانے-پر-نواز-شریف-کا-شکریہ-زرداری-کی-حکومت-بھی-یہ-نہ-کرسکی-مریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org