QR CodeQR Code

ارشاد حسینی اصغریہ آرگنائزیشن اور سیدہ افشاں شفقت شعبہ خواتین کے نئے مرکزی صدر منتخب

26 Mar 2018 06:41

31 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے آخری روز علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت یوم یعسوب الدین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب علامہ علی بخش، علامہ محسن مہدوی، علامہ اسد اقبال زیدی، خانم سیدہ زکیہ، علامہ مقصود ڈومکی، استاد اخلاق احمد اخلاق، عبدالرزاق بلوچ و دیگر علماء کرام اور دانشور حضرات نے خطاب کئے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 31 واں سالانہ تین روزہ ولایت حق مرکزی کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں اختتام پذیر، مرکزی کنونشن کے آخری روز انتخاب میں اکثریت رائے سے ارشاد حسینی اصغریہ آرگنائزیشن کے، جبکہ سیدہ افشاں شفقت شعبہ خواتین کی 31 ویں میر کارواں منتخب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 31 ویں سالانہ تین روزہ ولایت حق مرکزی کنونشن کے آخری روز علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت یوم یعسوب الدین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب علامہ علی بخش سجادی، علامہ محسن مہدوی، علامہ سید اسد اقبال زیدی، خانم سیدہ زکیہ، علامہ میر مقصود علی ڈومکی، استاد اخلاق احمد اخلاق، عبدالرزاق بلوچ اور دیگر علماء کرام اور دانشور حضرات نے خطاب کئے، جبکہ سال بھر بہترین کارکردگی دکھانے والے کارکنان کو شیلڈ پیش کی گئیں۔ مرکزی کنونشن کے آخری روز انتخاب کے بعد اختتام پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ شعبہ خواتین کے مرکزی صدور کا اعلان علامہ حیدر علی جوادی نے کیا، کارکنان کی اکثریت رائے سے ارشاد حسینی اصغریہ آرگنائزیشن کے، جبکہ سیدہ افشاں شفقت شعبہ خواتین کی 31 ویں میر کارواں منتخب ہوئے، نومنتخب مرکزی صدور سے علامہ حیدر علی جوادی نے حلف لیا، جبکہ اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن ک نئی کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 713885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713885/ارشاد-حسینی-اصغریہ-ا-رگنائزیشن-اور-سیدہ-افشاں-شفقت-شعبہ-خواتین-کے-نئے-مرکزی-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org