0
Thursday 12 May 2011 12:17

اسامہ کے قیام میں نچلی سطح کے فوجی اہلکار ملوث ہو سکتے ہیں،پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی تو امریکہ ہار جائے گا، پرویز مشرف

اسامہ کے قیام میں نچلی سطح کے فوجی اہلکار ملوث ہو سکتے ہیں،پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی تو امریکہ ہار جائے گا، پرویز مشرف
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے قریب ہی میدانی علاقے میں اسامہ بن لادن ک قیام میں آئی ایس آئی اور فوج کے نچلی سطح کے اہلکار ملوث ہو سکتے ہیں، امریکا کیسا دوست ہے جو پاکستان کو اعتماد میں نہیں لیتا، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، پاکستان کو تنہا کرنا امریکا کیلئے گھاٹے کا سودا ہو گا گزشتہ روز امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی قبول نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سیلرز کی کارروائی کے نتائج اس سے مختلف بھی ہو سکتے تھے جو سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود مختاری کی واضح خلاف ورزی ہے ہو سکتا ہے وہاں موجود فوجی ہیلی کاپٹر دیکھ لیتے تو جھڑپ کا امکان بھی ہو سکتا تھا اور گراؤنڈ پر موجود مسلح افواج فائرنگ بھی کر سکتیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے جذبات دونوں طرف ہیں ” آپ کیسے دوست ہو کہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا؟ “ آپ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجا سکتے، اگر آپ پاکستان پر اعتماد نہیں کرتے تو پاکستان کیسے آپ پر اعتماد کر سکتا ہے۔
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ انٹیلی جنس کے نچلی سطح کے اراکین نے اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں چھپنے میں مدد دی ہو۔ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے اور کوئی حکومت اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی موجودگی پاکستانی ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ مشرف نے کہا کہ اگر امریکہ نے اسامہ بن لادن کے کیس کی طرح پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی تو اس معاملے میں ہار امریکہ کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد واقعہ کے خلاف امریکہ اور پاک فوج کے درمیان تصادم ہو سکتا تھا کیونکہ ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح کیلئے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 71391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش