0
Monday 26 Mar 2018 16:53

سرائیکی خطے کیساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوئی، الگ صوبہ بننے سے وفاق مضبوط ہوگا، شاہ محمود قریشی

سرائیکی خطے کیساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوئی، الگ صوبہ بننے سے وفاق مضبوط ہوگا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور کے ایک منصوبے پر تین سو ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور جنوبی پنجاب میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں، چولستان میں انسان اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پیتے ہیں، چیف جسٹس نے گندے پانی کی بوتل اٹھا کر شہباز شریف کو کہا یہ پانی تم پی سکتے ہو، وہ اڈا بند بوسن میں سرائیکستان یکجہتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین کروڑ آبادی پر مشتمل جنوبی پنجاب 46 قومی اسمبلی کی سیٹیں، 11 اضلاع، سرائیکی خطے کیساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوئی، آج بھی یہ خطہ تعیلم، صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی سہولتوں سے محروم ہے، اس خطے کے ساتھ دانستہ یا نادانستہ ناانصافی ہو رہی ہے، اس خطے کی محرومیاں دور کرنے کے لئے ایک صوبے کی ضرورت ہے، اس سے وفاق مضبوط ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کے پاس طاقت ہے اور دونوں ہمیں ہمارے حقوق دینے کو تیار نہیں، کیونکہ جب تک کرپٹ نظام حاوی ہے عوام کی حالت نییں بدل سکتی، اس لئے پاکستان میں ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے کی ضرورت ہے، اُنہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے لئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی اس پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو کمیشن میں جائے، دانیال عزیز کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی غیرآئینی ہے۔ میٹرو آج خالی شہر میں چل رہی ہیں، میں میٹرو کا مخالف نہیں مگر جہاں غریب کے بچے ایڑھیاں رگڑ رہے ہیں اور انہیں دوائی نہیں ملتی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ شوگر مافیا نے اس سال کسان کا خون نچوڑا ہے 180 روپے گنے کا ریٹ تھا مگر وہ ریٹ کسی کو نہیں ملا، میں جہاں جاتا ہوں گنے کے ٹرالرز کی لائینیں لگی ہوئی ہیں، اب کسانوں کو کہا جاتا یے اگلی جمعرات آپ آنا تو گنا خریدیں گے، پہلے لوگ جمعرات والے دن پیروں فقیروں کے پاس جاتے تھے اب ہر جمعرات شوگر ملز میں جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 713992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش