QR CodeQR Code

پشاور، نئے این ٹی ایس اساتذہ کو مرحلہ وار تربیت دینے کا فیصلہ

26 Mar 2018 18:46

محکمہ تعلیم کے مطابق پہلے مرحلے میں پائٹ اور رائٹ کے زیر اہتمام سبجیکٹ سپیشلسٹس کو تربیت دی جائے گی جو بعد میں ماسٹر ٹرینرز کی حیثیت سے تمام این ٹی ایس اساتذہ کو تربیت دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت کی جانب سے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتیں بہتربنانے کیلئے انہیں مرحلہ وار تربیت دی جائے گی، محکمہ تعلیم کے مطابق پہلے مرحلے میں پائٹ اور رائٹ کے زیراہتمام سبجیکٹ سپیشلسٹس کو تربیت دی جائے گی جو بعد میں ماسٹر ٹرینرز کی حیثیت سے تمام این ٹی ایس اساتذہ کو تربیت دیں گے۔ این ٹی ایس اساتذہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تدریسی طریقہ کار پر تربیت دی جائے گی جس کیلئے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ صوبے میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کیلئے تقریبا نو ماہ کی ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ہے جو انہیں تقرری کے بعد دی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 714039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/714039/پشاور-نئے-این-ٹی-ایس-اساتذہ-کو-مرحلہ-وار-تربیت-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org