QR CodeQR Code

فساد زدہ شہر ھنگو کے علاقے دوآبہ میں کرفیو میں نرمی کا اعلان

12 May 2011 13:23

اسلام ٹائمز:علاقے میں صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک کرفیو میں وقفے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ہنگو میں امن جرگہ اراکین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جرگہ آج ہونا تھا، جسے طالبان کی طرف سے عدم تعاون کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے


ھنگو:اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کے فساد زدہ شہر ہنگو کے علاقہ دوآبہ، جس کی حدود قبائلی علاقے اورکزئی اور کرم سے ملتی ہیں، میں صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک کرفیو میں وقفے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ ہنگو میں امن جرگہ اراکین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جرگہ آج ہونا تھا، جسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جرگہ ملتوی کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رسمی طور پر جرگہ اراکین ضلعی انتظامیہ اور طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔ تاہم باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے امن جرگہ اراکین اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ یہ کہہ کر تعاون سے انکار کیا ہے کہ ہم طالبان کے نظام کے علاوہ کوئی اور حکومت نہیں مانتے۔


خبر کا کوڈ: 71410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71410/فساد-زدہ-شہر-ھنگو-کے-علاقے-دوآبہ-میں-کرفیو-نرمی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org