0
Tuesday 27 Mar 2018 09:54

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے مشکلات بڑھا دیں، کرایوں میں اضافہ، مکہ مدینہ تک محدود رہنے کی پابندی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے مشکلات بڑھا دیں، کرایوں میں اضافہ، مکہ مدینہ تک محدود رہنے کی پابندی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور ایک جاری سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ عمرہ کیلئے سعودی عرب آنے والے صرف مکہ اور مدینہ تک ہی محدود رہیں جبکہ اگر سیر کرنی ہے تو صرف طائف تک جا سکتے ہیں جبکہ دوسری جانب سعودی حکومت نے اپنی سعودی ائیر لائنز کے عمرہ کرایوں میں 26 مارچ سے 3 ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے، اب عمرہ کیلئے جانیوالوں سے 49 ہزار روپے گروپ فیئر میں وصول کیا جا رہا تھا جو اب 52 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق سسٹم میں کرایہ 58 ہزار سے زائد دیا جا رہا ہے، 26 مارچ سے 16 اپریل 52 ہزار روپے، 7 اپریل سے 12 مئی 67 ہزار روپے ایڈوانس گروپ لینے والوں کو دیا گیا ہے، عمرہ کرایہ پر 15 ہزار روپے ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے۔ ادھر سعودی حکومت نے عمرہ والوں کو جدہ، مکہ اور مدینہ تک محدود رہنے کی ہدایت کر دی ہے، 28 دن سے اوپر قیام کرنیوالوں کیلئے 50 ہزار ریال جرمانہ 6 ماہ قید اور متعلقہ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔ سعودی وزارت الحج اور وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ عمرہ پر سعودیہ آنیوالے جدہ، مکہ، مدینہ کے علاوہ سیر کیلئے صرف طائف جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 714115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش