0
Tuesday 27 Mar 2018 13:43

مذہبی قوتوں کو سیاسی قوت بننے سے روکا جا رہا ہے اور یہ ایک عالمی سازش ہے، مولانا فضل الرحمٰن

مذہبی قوتوں کو سیاسی قوت بننے سے روکا جا رہا ہے اور یہ ایک عالمی سازش ہے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل و جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن کمزور ترین تھے، اس سے جمہوریت کو شکست ہوئی ہے، نیب ایک انتقامی ادارہ ہے ہم نے مشرف کے دور میں بھی کہا تھا تاہم کرپشن کے کیس انصاف سے سننے چاہیئیں، متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے ایک جذبہ پیدا ہوا ہے، ایک نئے سیاسی سفر کا آغاز ہوگیا ہے، انشاءاللہ پورے ملک میں بیداری پیدا ہوگی اور مزید اس کا سفر جاری رہے گا، جو کچھ بلوچستان اور سینیٹ کے الیکشن میں ہوا ہے یہ جمہوریت کی کامیابی نہیں ہے، بند کمروں کی سیاست ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے، سیاستدان پارٹی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کے مستقبل کو سامنے رکھے، بلوچستان میں آزاد پارٹی کا کوئی تصور نہیں ہے، ان کا مستقل ایجنڈہ نہیں ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن بروقت ہونے چاہیئیں، اگر کسی وجہ سے الیکشن ملتوی ہوئے جس طرح ماضی میں ہوا ہے، جو مستقبل میں بھی نظر آ رہے ہیں ان تمام تر اقدامات سے اجتناب ہونا چاہیئے۔

انہوں نے آئندہ انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ بظاہر کسی ایک پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہوسکے گی، اب مین کردار متحدہ مجلس عمل کا ہوگا، انشاءاللہ ہم پُرامید ہیں جنوبی پنجاب کے اضلاع سے بھی ہمیں توقعات وابستہ ہیں، انتخابی ضرورت کے تحت کسی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، مذہبی قوتوں کو سیاسی قوت بننے سے روکا جا رہا ہے اور یہ ایک عالمی سازش ہے، نئی مردم شماری کے مطابق جو حلقہ بندیاں ہوئی ہیں کہیں صوبائی نشتوں میں اضافہ ہوا ہے اور کہیں کم ہوئی ہیں، اس سے لوگوں میں اضطراب پیدا ہوا ہے، 10 لاکھ کی آبادی پر ایک حلقہ بنا دیا گیا ہے، اس سے کئی سوالات ابھریں گے، لوگ بےبس ہیں اور تمام اقدامات غیرضروری نظر آرہے ہیں، فاٹا کے انضمام کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ بحث اب ختم ہوچکی ہے، اب انضمام نہیں ہوگا، حالات اس کے متحمل نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پر کیس چلتے رہیں گے اور حکومت بھی چلتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 714172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش